حکومتی جلسو ں سے کورونا نہیں پھیلتا تو پی ڈی ایم جلسوں سے بھی نہیں پھیلے گا
پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کیا وزیر اعظم عمران خان اور ان کی وفاقی کابینہ کے وزراء نے کورونا کی وجہ سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو معطل کردیا ہے؟ اور کیا گزشتہ دنوں سکھر میں وفاقی وزیر اسد عمر نے جلسہ سے خطاب نہیں کیا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میرا آپکے توسط سے حکومت سے سوال ہے کہ کیا بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے حکومت نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو معطل کیا ہے تو پھر اس کا جواب نہ میں ہی آئے گا کیونکہ حکومتی سیاسی سرگرمیاں تو معطل ہونے کی بجائے تسلسل سے جاری ہیں اور جب حکومت کے جلسوں میں کورونا پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں تو پھر پی ڈی ایم کے جلسوں سے کیسے کورونا پھیل سکتا ہے اس کا جواب آپ میڈیا والے ہمیں حکمرانوں سے لیکر دیدیں۔
قمر زمان کائرہ