کورونا حکومت کا بہانہ، مسئلہ صرف پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے ایشو آف دی ڈے میں کہا ہے کہ آپکے سوال کا جواب مریم بی بی اپنے ملتان کے جلسہ میں حکمرانوں سے مانگ چکی ہیں۔ انہوں نے بڑی تفصیل کے ساتھ حکمرانوں سے پوچھا تھا کہ آخر یہ کونسا کورونا وائرس ہے جو کہ صرف اپوزیشن کے جلسوں میں ہی آتا ہے اور حکومتی جلسوں میں اس کے پھیلنے کا کیوں کوئی خدشہ نہیں ہے کیا یہ کورونا حکومتی کنٹرول میں ہے؟ جوان سے پوچھ کر چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہونے سے پہلے یہ بیان دے چکے تھے کہ پاکستان میں کورونا ختم ہو گیا ہے مگر جیسے ہی پی ڈی ایم نے اپنی احتجاجی تحریک کااعلان کیا تو حکومت کی طرف سے یک دم کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں حکومت کو اصل مسئلہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے ہے کورونا تو حکومت کی طرف سے ایک بہانہ ہے۔
طلال چودھری