اپوزیشن قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے سے گریز، دیہاڑی داروں پر رحم کرے
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو فی الفور اپنے جلسے جلوس معطل کردینے چاہئے اور جب تک پوری طرح سے کورونا ختم نہیں ہو جاتا تب تک جلسے جلوسوں سے مکمل طور پر اجتناب کرنا چاہئے۔بلاول بھٹو نے تو اپنا قرنطینہ کر لیا ہے مگر وہ غریبوں پر بھی رحم کریں۔ایک غریب دیہاڑی دار آدمی کیسے قرنطینہ میں اپنے گھر کا خرچہ چلائے گا۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے جلوس کر لے اس کو این آر او نہیں ملے گا اس واضح حکومتی جواب کے بعد ان پوزیشن کو قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے سے گریز کرنا چاہئے اور اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وہ اپنے بلاوجہ کے جلسے جلوسوں سے حکومت کو کسی دباؤ میں لے آئے گی تو یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے جلسے جلوسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
صداقت عباسی