نیب نے رانا ثنا ء اللہ اور خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں 

نیب نے رانا ثنا ء اللہ اور خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)نیب نے رانا ثناء اللہ اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،نیب کی جانب سے رانا ثناء اللہ اور فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے،ڈی جی نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے،ڈی جی نیب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب وقاص احمد کو تحقیقات سونپ دیں،نیب اس سے قبل رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا تھا،رانا ثناء اللہ کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہیں،رانا ثناء اللہ کے خلاف 13 نومبر کو انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل ہوئی،ڈی جی نیب کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کو انوسٹی گیشن مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحقیقات شروع

مزید :

صفحہ آخر -