شدید دھند، لاہور سیالکوٹ موٹروے بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(کر ائم رپو رٹر) موٹروے پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر شدید دھند سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شدید دھند کی صورت میں لاہور سیالکوٹ موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے موٹروے پولیس نے یہ فیصلہ جمعہ کے روز موٹروے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب ہونے والے حادثے کے پیش نظر کیا ہے جس میں 40 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جن میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
موٹروے بند