لاہور جلسہ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا،عبدالغفور حیدری
اسلام آباد (آئی این پی) مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام (ف) عبدالغفور حیدری نے کہا کہ لاہور میں 13دسمبر کو تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے جو سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔قوم اور ایوان اقتدار کو صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی حکومت ہٹاؤ تحریک جاری ہے اور 5 جلسے کر چکے ہیں جبکہ حکومت نے جلسے ناکام کرنے کی بھرپور کوشش کی اور ملتان میں جلسہ سبوتاژ کرنے کے حربے شرمناک تھے۔ گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی آمریت کو بھی جے یو آئی نے ہی چیلنج کیا تھا، عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کا فائدہ حکومت کو نہیں پی ڈی ایم کو ہوا ہے۔
عبدالغفور حیدری