پنجاب بار کونسل انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو ہوگا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں صوبے بھر سے کامیاب ہونے والے 75 نومنتخب ارکان کے سرکاری نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نتائج کا سرکاری طور پر اعلان کریں گے، پنجاب بار کونسل کے نو منتخب امیدوار جنوری میں پاکستان بار کونسل کے نئے ارکان کا انتخاب کریں گے، 28 نومبر کو ہونے انتخابات کے نتائج ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں مرتب کئے جا رہے ہیں، پنجاب بار کے ہر 5برس بعد ہونے والے انتخابات میں اس مرتبہ 75 نشستوں پر 399 امیدواروں نے حصہ لیاتھا، صرف ضلع لاہور سے 16 نشستوں کیلئے 95 امید وار میدان میں تھے۔
پنجاب بار کونسل