کنسٹرکشن پیکیج میں سرمایہ کاری کی دلچسپی،157ارب کے منصوبے رجسٹرڈ:ایف بی آر

 کنسٹرکشن پیکیج میں سرمایہ کاری کی دلچسپی،157ارب کے منصوبے رجسٹرڈ:ایف بی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے بلڈرزاور ڈویلپرز کیلئے کنسٹرکشن پیکج میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی،ایف بی آر کے مطابق 157 ارب روپے مالیت کے منصوبے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ترجمان ایف بی آر کے بیان کے مطابق وزیر اعظم کے بلڈرزاور ڈویلپرز کے لئے اعلان کردہ کنسٹرکشن پیکج میں سرمایہ کاروں کی طرف سے گہری دلچسپی دکھائی گئی ہے اب تک 348 افراد نے 389 پراجیکٹس رجسٹرڈ کئے ہیں جن کی کل مالیت 157 ارب روپے ہے کنسٹرکشن پیکج کا دائر ہ کار وسیع ہے جس کے تحت نہایت پرکشش ٹیکس رعایات حاصل ہیں بلڈرز اور ڈویلپرز رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر ٹیکس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں،پیکج کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرز کے لئے ہر مربع فٹ اور مربع گز پر فکسڈ ٹیکس شرح کا اطلاق ہوگا،کم لاگت مکانات منصوبوں کی صورت میں ٹیکس میں نوے فیصد کمی حاصل ہو گی کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز کی سہولت کے لئے منافع آمدن پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا اس پیکج کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی خاطر خواہ چھوٹ دی گئی ہے بلڈرز اور ڈویلپرز اور جائیداد کے خریداروں کے لئے شرائط کی تکمیل پر سرمایہ کاری کی آمدن پر کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جائیگی، بلڈرز اور ڈویلپرز کو 31 دسمبر 2020 تک ایف بی آر کے آئرس سافٹ وئیر پر رجسٹر ہونا پڑے گا بلڈرز اور ڈویلپرز کو پراجیکٹ کی تکمیل کو 30 ستمبر 2022 تک یقینی بنانا پڑے گا رجسٹریشن کے لئے بینک اکاونٹ، ملکیتی کاغذات اور منظور پلان کی تفصیلات درکار ہوں گی ایف بی آر کا سسٹم عارضی رجسٹریشن کی سہولت بھی دے رہا ہے اس صورت میں جبکہ پراجیکٹس پلان کی منظوری پراسیس میں بلڈرز، ڈویلپرز اور خریداروں کی سہولت کے لئے آن لائن سپورٹ فراہم کی جار ہی ہے۔
ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -