سوئی ناردرن گیس کی بڑی  کامیابی، یو ایف جی کی شرح  میں کمی، 755 ملین کی بچت 

  سوئی ناردرن گیس کی بڑی  کامیابی، یو ایف جی کی شرح  میں کمی، 755 ملین کی بچت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی ناردرن گیس کو یو ایف جی شرح اور والمیٹرک (مقداری) نقصانات میں کمی کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس نے ای سی سی کے منظور کردہ یو ایف جی میں کمی کے تین سالہ پروگرام کے مالی سال 2020/21 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج جاری کردیے ہیں. نتائج کے مطابق سوئی ناردرن گیس کو یو ایف جی اور والمیٹرک نقصان میں کمی کے لیے بالترتیب 1.25 فیصد اور 1،425 ایم ایم سی ایف کے اہداف دیے گیے تھے تاہم کمپنی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایف جی میں 1.60 فیصد جبکہ والمیٹرک نقصان میں 1،567 ایم ایم سی ایف کمی لانے میں کامیاب رہی. سوئی نادرن گیس کے ترجمان کے مطابق اس کامیابی کے نتیجے میں کمپنی کو 755 ملین روپے کی بچت ہوئی ہے. یہاں یہ واضح کیا جانا ضروری ہے کہ سوئی ناردرن گیس نے گیس چوری پر قابو پانے، گیس لیکیجز کی درستگی اور میڑرمنٹ کو درست کرنے کے لیے خصوصی کاوشیں شروع کررکھی ہیں. اس کے علاوہ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے زائد یو ایف جی شرح کے حامل علاقوں میں نقصانات پر قابو پانے کی لیے بھی خصوصی کوششیں کی گئیں۔ کمپنی نے جنوری 2021ء کے اختتام تک اہداف حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے. اس کے علاوہ سوئی ناردرن گیس مشتبہ صارفین کی خصوصی مانیٹرنگ کے لیے چھاپے بھی مارے گی، ریگولیٹنگ سٹیشن کی سطح پر نقصانات کی مائیکرو مانیٹرنگ، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی ڈیجیٹائزیشن اور بڑے شہروں میں پریشر کو بہتر بنانے کے لیے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی سیگمنٹیشن بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
سوئی ناردرن گیس
 

مزید :

صفحہ آخر -