فاطمہ گوبی وینچرز کا ٹیک زلہ فنڈ Iکیلئے پانچ کمپنیوں کا اعلان 

فاطمہ گوبی وینچرز کا ٹیک زلہ فنڈ Iکیلئے پانچ کمپنیوں کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، 5 دسمبر، 2020۔ پاکستانی وینچر کیپٹل فرم فاطمہ گوبی نے ایسے پانچ اسٹارٹ اپس کا اعلان کیا ہے جنہوں نے ٹیک زلہ فنڈ  I(Techxila Fund I) سے اپنا ابتدائی فنڈ حاصل کیا۔ ان اسٹارٹ اپس کی بنیاد رکھنے والے تجربہ کار افراد ہیں جن کی مینجمنٹ ٹیموں میں مہارت ہے اور وہ ای کامرس، ٹریول، فن ٹیک ایس اے اے ایس اور لاجسٹکس کی وسیع انڈسٹریز میں کام کرتے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے باعث موجودہ غیریقینی معاشی صورتحال کے باوجود ان تمام اسٹارٹ اپس کی انفرادی مصنوعات اور خدمات کی بدولت انکے پاکستانی صارفین اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ مقامی معاشی نظام کی ترقی میں معاونت کے لئے فاطمہ گوبی وینچرز ان پانچ اسٹارٹ اپس کو تعاون فراہم کررہا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا اسٹارٹ اپ تاجر (Tajir)ہے،جو پاکستان میں قائم پہلا وائی کمبینیٹر ہے۔ تاجر ایک بی ٹی بی مارکیٹ پلیس ہے۔ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے یہ اسٹورز کو انونٹری آرڈر کرسکتا ہے اور آن ڈیمانڈ ڈیلیوری خدمات وصول کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین شفاف اور کم قیمتوں سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ کمپنی بنیادی طور پر ایسا طریقہ اختیار کرتی ہے جس میں عام طور پر ہفتہ وار درجنوں گھنٹے صرف ہوجاتے ہیں لیکن اب یہ کم ہو کر چند منٹ پر آ گیا ہے۔ سپلائیر کے شعبے میں، مینوفیکچررز، ہوسیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز تاجر کے ذریعے براہ راست کریانہ اسٹورز کو اپنی مصنوعات فروخت کرسکتے ہیں اور اضافی زیرو سرمایہ کاری کے ساتھ زیادہ فروخت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اسٹارٹ اپ کی بنیاد سال 2019 میں دو بھائی بابر اور اسماعیل خان نے رکھی۔ کمپنی کی سوچ ہے کہ پاکستان کے ہر کریانہ اسٹور ترقی کے لئے بنیادی خدمات فراہم کی جائیں۔  

مزید :

کامرس -