نشتر ہسپتال: کرونا سے ابتک 292 ہلاکتیں‘ مریضوں کی تعداد میں اضافہ 

نشتر ہسپتال: کرونا سے ابتک 292 ہلاکتیں‘ مریضوں کی تعداد میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا  کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے،جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 292 تک برقرار ہے.زیر علاج مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی،21 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے‘ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ ایک روز کے دوران کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے،یوں یکم اپریل سے 5  دسمبر کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)
کی مجموعی تعداد 292 ہی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی  مسلسل اضافہ جاری ہے،نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے جن میں سے 51 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ 21 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 03 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں 50 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 163 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1162افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
اضافہ