ملتان: 10 پولیس ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ اہلکاروں میں بے چینی 

  ملتان: 10 پولیس ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ اہلکاروں میں بے چینی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) حفاظتی اقدامات نامکمل میں ضلع بھر میں ٹریفک اور پولیس اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہونے لگے۔ مختلف جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے  10 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا علامات ظاہر ہونے پر اہلکاروں کے لئے فوری ٹیسٹ کروانے کی سہولیات میسر نہیں ہے۔  زرائع کے مطابق کورونا (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)
وائرس سے بچنے کے لئے سہولیات فراہم نا ہونے پر پولیس اہلکاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ اور  علاج کے اخراجات ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے برداشت کرنے کا حکم دے رکھا ہے اسی طرح کورونا کی پہلی لہر میں ٹریفک پولیس سمیت 120 پولیس افسران و اہلکار کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔پولیس اور ٹریفک ملازمین نے حکومت سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بے چینی