چیئرمین سینٹ صادق خان سنجرانی سے تونسہ  کے جرنلسٹس کی ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو

   چیئرمین سینٹ صادق خان سنجرانی سے تونسہ  کے جرنلسٹس کی ملاقات‘ مختلف امور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تونسہ شریف (نمائندہ پاکستان) تونسہ صدر پریس کلب ملک منصور احمد،کی قیادت میں تونسہ کی صحافتی برادری نے چیرمین سینٹ صادق خان سنجرانی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی اس موقع پر چیرمین سینٹ صادق خان سنجرانی نے کہا کہ تونسہ کی صحافتی برادری سے ملاقات کر کے(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
 بہت خوشی ہوئی میڈیا کے حوالے سے جو بھی مسائل ہونگے انہیں حل کیے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کام کرنے والے ان ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا جو تونسہ سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تونسہ ایک پسماندہ ترین علاقہ ہے جسکی محرومیت دور کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔ہم انکے مشکور ہیں کہ انہوں نے بلوچستان کے لیے متعدد منصوبے دیئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے تونسہ پریس کلب کے لیے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا اور صحافتی برادری کے ممبران کو شیلڈز بھی دیں۔ملاقات میں نیلاب فاطمہ،ملک ظفر اقبال، عثمان غنی آرائیں، عظمت فاروق بزدار، میاں فیاض،غضنفر عباس ہاشمی، سہیل شہزاد گاڈی،یاسر فرید،عمران گاڈی،ڈاکٹر اطہر سومرو،ظہور حسین شیرانی،منیر احمد عینی،خلیفہ محمد حسن،خلیفہ سلیمان یار،حنیف بلوچ،حاجی سجاد،قاضی ضیا الحق،محمد عمران،مزمل قریشی،ملک عمر،عدنان گل،اقبال جوئیہ،سلام بزدار،افتاب اقبال بزدار،عاصم امام سومرو،عامر لاشاری، یحی بزدار،غلام عباس،ڈاکٹر اشرف لنگاہ،خلیفہ محبوب،دین محمد بزدار،خلیل چچہ،ملک کاشف منگلہ،خلیفہ عبدالرحمن، و دیگر  بھی موجود تھے۔چیرمین سینٹ صادق خان سنجرانی کی خصوصی ہدایت پر صحافتی برادری کو قومی اسمبلی ہال،ایوان سینٹ کا وزٹ بھی کرایاگیا۔
گفتگو