میلسی میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونگے‘ اورنگزیب خان کھچی
میلسی (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی اور ان کے بھائی عالمگیر خان کھچی نے الیکٹرک یونین ورکشاپ کے نو منتخب صدر چوہدری محمد اسلم جاوید سعیدی اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دینے کے بعد اورنگزیب خان کچھی نے کہا عوام سے کیے گئے تمام انتخابی وعدے پورے کریں گے انشاء اللہ جنوری سے محلہ اسلام پورہ،دین پورہ(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
،حافظ آباد اور کہروڑ پکا روڈ سمیت شہر کی تمام آبادی میں سوئی گیس کی فراہمی کے کام کا آغاز ہوجائے گا اور شہر کی تمام سڑکوں کی تعمیرات کے لیے جلد کام شروع ہوگا انہوں نے کہا ملتان روڈ،کہروڑ پکا روڈ اور مترو روڈ پر سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہونے کے بعد روڈز کو ازسرنو تعمیر کیا جائے گا شہر میں تعمیراتی کام بلا تفریق مکمل کیے جارہے ہیں۔پارک سٹیڈیم اور انڈر پاس سمیت جن جن منصوبوں کا وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں۔اس موقع پر محمد اسلم خان یوسفزئی،راؤ عابد علی،ملک محمد سرور سعیدی،نبیل احمد خان شیروانی،فاروق احمد چھینہ،مستری عاشق حسین،حاجی احمد یار،میاں زاہد حسین اور چوہدری خالد حسین بھی موجود تھے۔جنہوں نے چوہدری محمد اسلم جاوید کو صدر بننے پر پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔
اورنگزیب کھچی