بڑے پیمانے پر گھپلے‘ سابق کمشنر ملتان شان الحق سے انکوائری شروع 

  بڑے پیمانے پر گھپلے‘ سابق کمشنر ملتان شان الحق سے انکوائری شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) ملتان میں پی ایس ایل‘احساس کفالت پروگرام اور قرنطینہ سنٹر میں کروڑوں روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سابق کمشنر ملتان ڈویثرن شان الحق طلبی پر تحقیقاتی افسر اینٹی کرپشن ملتان عبدالروف کے سامنے پیش ہوگئے۔ اینٹی کرپشن نے سابق کمشنر ملتان شان الحق سمیت 7 افسران کو گزشتہ روز طلب کیا تھا۔ ملتان میں پاکستان سپر لیگ، وزیراعظم کی جانب سے شروع کیے جانے والے احساس کفالت پروگرام منصوبہ اور پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر میں کروڑوں روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں اہم پیشرفت (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)
گزشتہ روز  ہوئی ہے۔جس میں سابق کمشنر ملتان شان الحق  اینٹی کرپشن تحقیقاتی افسر عبدالروف کے سامنے انکوائری کیلئے  پیش ہوئے ہیں۔انکوائری کے دوران مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے سابق کمشنر کو صفح   30 سوالوں پر مشتمل ایک سوالنامہ پیش کیا۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ملتان پی ایس ایل,وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ احساس کفالت پروگرام کے فنڈز میں کروڑوں کی خورد برد پر تحقیقات کررہی ہے۔رواں سال پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر ملتان میں زائرین کی دیکھ بھال کی مد میں کروڑوں روپے کی مبینہ جعلی کوٹیشن ورک پر تحقیقات بھی جاری ہے۔انکوائری کے سلسلے میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی اور چیف کارپوریشن آفیسر۔زاہد کریم،امجد حسیں میٹروپولیٹن آفسر۔یونس کھوسہ ڈائیریکٹر آڈٹ اور اعجاز سب انجینئر پیش ہوئے۔جن پر مختلف پروگرامز میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں اور من پسند ٹھیکیداروں کو بغیر ٹینڈرز زیادہ ریٹس پر ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔اس کے علاؤہ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان انکوائری افسر نے  لاکھوں لیٹر پٹرول کے استعمال بارے بھی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔پٹرول پمپس مالکان کا پٹرول کا ریکارڈ کی چھان بین ہورہی ہے۔مزید دیگر پہلوؤں زیر غور ہیں جبکہ سابق کمشنر ملتان شان الحق نے اینٹی کرپشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوٹیشنز و قرنطینہ سنٹر اور احساس کفالت پروگرام کے بلز پر میرے جعلی دستخط کیے گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن ملتان کو اپنے دستخط جمع کروا دیے ہیں اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کردہ سوالنامہ پر جوابات جمع کروا دیئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدرعباس وٹو نے  ہوئے کہا کہ ملتان میں ہونے والی  پاکستان سپر لیگ  پر میگا کرپشن سیکنڈل میں سابق کمشنر ملتان کو بلوایا تھا  کرپشن کی دو مختلف انکوائریاں چل رہی ہیں۔ کرپشن بارے  موجودہ کمشنر نے ریفرنس بھجوادیا تھا۔سابق کمشنر شان الحق  کے دستخط لے گئے ہیں۔جس کی فرانزک جانچ کروائی جائے گی۔30 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا گیا ہے۔جس کے جوابات کمشنر نے دے ریے ہیں۔معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے پر مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کیا جائے گا جو افسران طلبی کے باوجود نہیں آئے انہیں دوبارہ طلب کیا جائے گا۔
انکوائری