ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان مطالبات منظوری کیلئے ملازمین کا احتجاجی دھرنا
ملتان (سپیشل رپورٹر) میونسپل ایمپلا یز ویلفیئر یونین ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (سی بی اے) ملتان کے زیراہتمام ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی اور بروز سوموار ڈی سی آفس چوک کچہری پرمطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی ملک منیر حسین ہانس،صدر ملک منظور حسین،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان،ارشد خان بلوچ نے کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات منظورنہیں ہوتے احتجاج جا(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
رہی رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ تین تین ماہ سے ملازمین کو تنخوائیں نہیں ملی،انتظامیہ کوکئی بار درخواستیں دی مگر شنوائی نہیں رہی ہے،انہوں نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب، چیئر مین ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ڈی سی ملتان، کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کی ریئپرنگ کاکام وقت پر ہونا چاہیے،گاڑیوں کے نئے ٹائر خریدیں جائیں،پرانے ٹائروں کی وجہ سے آئے روز گاڑیوں روڈ پر کھڑی رہتی ہیں اور ٹائر پھٹنے سے کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے اور تمام کنٹینرز مرمت کروائے جائیں اس وقت کنٹینرز کوڑا اٹھانے کی بجائے الٹا کوڑا روڈوں پر کی گرجاتا ہے،ہاتھ والی گاڑیاں ٹوٹ چکی ہیں بیئرنگ ختم ہوچکے ہیں،ہمارے ورکرز تو کیا کوئی گدھا بھی ایسی حالت گاڑیوں کو کھنچ نہیں سکتا،علیم خان نے ابھی تک مالی سال میں گاڑیوں کی مرمت کا ٹینڈر نہیں کیا،سنیٹری ورکرز کی تعداد کم ہے کام زیادہ،سنیڑی ورکر بھرتی کئے جائیں،160سنیٹری ورکرز جو کہ عارضی ہیں ان کو گورنمنٹ کی طرف سے ریگولرآڈر آچکے ہیں لہذا انہیں مستقل کیا جائے،مستقل اور تجربہ کار چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ ان تمام مسائل کا جلد از جلد حل کیا جاسکے اور ملازمین کی تنخوائیں ادا کی جائیں تاکہ ملازمین اور ان کے بچے فاقہ کشی کا شکار نہ ہوں،کرونا کے نام پر 85لاکھ خرچ کیے لیکن ورکر کو کچھ نہیں دیا گیا اڈٹ کرایا جاے اگر ہمارے یہ مظالبات جو جائز ہیں تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھا دیں گئے،مظاہریں سے مذاکرات کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منیجر اپریشن داود مکی اور عثمان خورشید پہنچے لیکن مذاکرات ناکام رہے،اس موقع پرداود مکی نے ورکرز کو دھمکیاں دیں جس کے بعد مذاکرات ناکام ہوئے ورکرز جوش میں آگئے اور داود مکی کو جان چھڑاکر بھاگنا پڑا،مظاہرہ میں حسن رفیق بھٹہ،آصف بھٹہ،حاجی مظہر حسین،ملک شریف ہانس، محمد رمضان،سعید احمد،شاید بھٹی، محمد افضال بھٹہ، عثمان خان، ملک مختار آرائیں،ملک طارق ارائیں،حاجی عثمان اصف شریف ہانس،عثمان خان،محمد جعفر،راشد،ناصر بھٹہ،جاوید خان،رضوان بھٹہ،یسن کھوکھر،فیاض خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
دھرنا