ایس او پیز کی خلاف ورزی‘ 4 دکانیں‘ ایک میرج ہال سیل‘ جرمانے 

  ایس او پیز کی خلاف ورزی‘ 4 دکانیں‘ ایک میرج ہال سیل‘ جرمانے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں،ہوٹلوں اور شادی ہالوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے اور اس دوران چار دکانیں اور ایک میرج ہال سیل،ایک شادی گھر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر آبگینے خان نے شیرشاہ روڈ پر واقع بڑے ہوٹلوں کے خلاف ایکشن لیا اور ہالز کے اندر گاہکوں کو کھانا کھلانے پر (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
المائدہ ہوٹل پر10ہزار روپے، بلے دا ڈیرہ پر10ہزار روپے، کوئٹہ خاکسار ہوٹل پر8ہزار روپے،نواب ہوٹل پر15ہزار روپے اور محراب ہوٹل پر بھی15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 دکانوں کو سیل کر دیا اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر مرحبا مارکی شجاع آباد سر بمہر کردی جب کہ برہان میرج کلب ریلوے روڈشجاع آباد کے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرادیاگیا ہے،پرائس مجسٹریٹ طارق ولی نے بہاولپور بائی پاس اورممتاز آباد میں کارروائی کے دوران جمعہ خان ریسٹورنٹ اینڈباربی کیو کو7 ہزار روپے اور لاہوری کریم چاٹ کو2ہزار جرمانہ کیا ہے،پرائس مجسٹریٹ عبدالخالق ناصر نے وہاڑی روڈ پر واقع شادی گھروں کی انسپکشن کی اور الجنت میرج کلب پر8ہزار روپے جرمانہ اور عروج میرج ہال اور گرین لینڈ میرج کلب کو سخت وارننگ دی ہے۔
ہال سیل