گلگشت: داماد کا ساس پر وحشیانہ تشدد‘ ملزم گرفتار‘ تفتیش شروع
ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ گلگشت کے علاقے داماد کا ساس پر بیہمانہ تشدد،نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔پولیس نے موقع سے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نذیراں مائی اپنے گھر موجود تھی کہ اس کا داماد سلیمان دیگر افراد کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے لیکر آگیااور اپنی ساس پر بیمانہ تشدد کرتے ہوئے ڈنڈے سوٹوں کا وار کیا۔اور ناک کی ہڈی توڑ دی، تشدد کے دوران خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے کپڑے پھاڑ کر نیم (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)
برہنہ بھی کردیا، اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ خاتون کے داماد سلیمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیااور زخمی نزیراں کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہے۔متاثرہ خاتون نے اپنے داماد کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔جبک مقامی پولیس نے ملزم سلیمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
وحشیانہ تشدد