بھتہ وصولی: چھوٹو گینگ پھر متحرک‘ ناکے‘ لوٹ مار‘ فائرنگ‘ لوگ خوفزدہ 

بھتہ وصولی: چھوٹو گینگ پھر متحرک‘ ناکے‘ لوٹ مار‘ فائرنگ‘ لوگ خوفزدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) چوری کی مزید 13 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ موبائل فون‘ پیٹر انجن‘ کھاد‘ نقدی‘ سامان کریانہ‘ ایل سی ڈی اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات چک 169 کی رہائشی طاہرہ کنول کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان عبدالرحمن وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے‘ دوسری واردات خانبیلہ کے رہائشی مختیار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 88 ہزار 500 روپے کی نقدی موبائل فون اور موٹر (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات کچی منڈی کے رہائشی اصغر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 18 ہزار 500 روپے کی نقدی چرا لی‘ چوتھی واردات بھٹہ کالونی کے رہائشی محمد نعیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات نیازی کالونی کے رہائشی فیاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی ہارون سفیان کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان دلشاد وغیرہ نے 95 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی شفیق احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں جہاں ملزم اعجاز نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات اقبال ٹاؤن کے رہائشی نوید اعجاز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات چک 69 کے رہائشی عبدالرزاق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 98 ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ چرا لیا‘ دسویں واردات صادق پور کے رہائشی عطاء  اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان رفیق احمد وغیرہ نے 20 ہزار 300 روپے مالیت کی کھاد چرا لی‘ گیارہویں واردات فیض جیلانی آباد کے رہائشی غلام یٰسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 9 ملزمان ہدایت اللہ وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا‘ بارہویں واردات خانپور اڈا کے رہائشی فیاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 26 ہزار روپے مالیت کی ایل سی ڈی چرا لی جبکہ تیرہویں واردات شاہی روڑ کے رہائشی صدام حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان شاہد علی وغیرہ نے 1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ ڈاکو بھتہ نہ دینے پر ملک برداری کی بستی میں پہنچ گئے‘ شدید فائرنگ کرکے پوری بستی کو ہراساں کردیا‘ ایم این اے کے فرزند شیر عالم مزاری‘سیاسی راہنما حمزہ مزاری‘ڈی ایس پی‘ ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے‘ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رحیم یار خان اور روجھان کے درمیان کچہ میں بیس سال سے پناہ گزین قتل‘ اغواء‘ڈکیتی‘ بھتہ وصولی میں ملوث چھوٹو گینگ کی باقیات ڈاکو بے لگام ہوگئے پنجاب پولیس ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو چکی ہے‘ اسلحہ سے لیس ڈاکو اپنی پناہ گاہوں سے نکل کر سرکل شاہوالی‘ سرکل سونمیانی‘ سرکل بنگلہ اچھا کراس کرکے تھانہ روجھان کی حدود میں ملک برداری کی بستی میں پہنچ گئے اور بھتہ نہ دینے پر ملک برداری پر شدید فائرنگ شروع کردی جس سے شہر سمیت گردوانوح کی بستیوں میں ڈاکوؤں کا خوف پھیل گیا ہے۔ ملک برداری سے ڈاکووں نے پانچ لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا تھااور بھتہ کی رقم نہ پہنچنے پر ڈاکو آپے سے باہر ہوگئے اور اسلحہ سے لیس ہوکر بلا خوف خطر ملک برداری کی بستی میں پہنچ گئے اور شدید فائرنگ کی اور بستی مکینوں کو ہراساں کیا۔ واقعہ کا سن کر پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کے فرزند سردار شیر عالم خان مزاری‘ ڈی ایس پی روجھان فیاض چوہدری‘ ایس ایچ او اختر ہجبانی اور مقامی سیاسی راہنما سردار حمزہ خان مزاری موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ پر شدید مذمت اور ملک برداری سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ قتل اغواء  ڈکیتی بھتہ وصولی میں ملوث ڈاکوؤں کو پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔
خوفزدہ