13 دسمبر کولاہو رکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، رانا مشہود

  13 دسمبر کولاہو رکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 13دسمبر کو مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے30 اکتوبر 2011 کے جلسے سے بڑا جلسہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمات قائم کر کے آپ کیا کر لیں گے، 13 دسمبر کا جلسہ لازمی ہو گا اور مینار پاکستان پر ہی ہو گا اور یہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا  رہنماؤں نے کہا ہے کہ 7دسمبر سے مریم نواز لاہور کے دورہ پر نکلیں گی  مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
لاہور جلسے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی رانا مشہود نے کہا کہ سلیکٹڈ مسلط ہوئے تو ملک دنیا بھر میں تنہا ہو گیا13 دسمبر تک ہم جو سرگرمیاں کر رہے ہیں، ان کی تفصیلات سے عوام کو آگا ہ کر رہے ہیں،آج سوشل میڈیا کنونشن جوہر ٹاؤن میں ہو گا جس میں ملک اور دنیا بھر سے لوگ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے،اس کنونشن سے نواز شریف اور نواز شریف خطاب کرینگے،اسی روز این اے 129 ایاز صادق کے حلقے میں ورکرز کنونشن ہو گا، رانا مبشر اور کامران مائیکل یوحنا آباد میں اقلیتوں کا کنونشن منعقد کرینگے،غزالی سلیم بٹ خواتین کا کنونشن کرینگے 7، دسمبر کو مریم نواز لاہور کے دورے پر نکلیں گی، این 128 روحیل اصغر کے حلقے سے شروع ہو کر این اے 124 شادباغ، بادامی باغ سے ہوتے ہوئے ملک ریاض کے حلقے این اے 123 پہنچیں گی،8 دسمبر کو این اے 131 خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ورکرز کنونشن بھٹہ چوک پر ہو گا، 9 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت سربراہی قیادت کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،اسی دن یوتھ موٹر سائیکل ریلی ماڈل ٹاؤن سے نکالی جائے گی جو مینار پاکستان جائے گی،10 دسمبر کو مریم نواز گجومتہ سے رانا مبشر اور سہیل شوکت بٹ کے ہمراہ ریلی شروع کر کے اچھرہ، مزنگ کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچیں گی11 دسمبر کو سیف کھوکھر اور افضل کھوکھر کے حلقے میں ورکرز کنونشن ہو گا۔   سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہم گرفتاریوں دھونس سمیت کسی ایکشن سے ڈرنے والے نہیں ہیں،اگر حکومت نے ملتان جلسے سے سبق سیکھا تو اچھی بات ہے،حکومت نے 13 دسمبر کے جلسے کی وجہ سے لیگی رہنماؤں پر مقدمات بنانا شروع کر دئیے ہیں،میری وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ ایسی سرگرمیاں نہ کریں مقدمات قائم کر کے آپ کیا کر لیں 
رانا مشہود