حکومت پالیسیوں سے عوام مایوس‘ کرپشن بھی بڑھ گئی‘ لیاقت بلوچ
ملتان (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے روجھان جمالی بلوچستان میں سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور خاندان کے بزرگوں اور عمائدین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قومی سیاست میں شائستگی اور تجربہ کار قومی رہنماتھے۔اس موقع(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
پر مولانا عبد الحق ہاشمی،ہدایت الرحمن،عبدالحفیظ بجارانی،امان اللہ شادیزئی،حزب اللہ جھکڑو،بشیر احمد ماندئی اور دیگر رہنما بھی ساتھ تھے۔ لیاقت بلوچ نے سکھر،جیکب آباد،ڈیرہ مراد جمالی،جعفر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت سے پورے ملک میں عوام مایوس ہیں۔حکومتی نااہلی اور ناکامی عوام میں شدت اور غصہ میں تیز رفتار اضافہ کررہی ہے۔مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی کی ناکامیوں کو پی ٹی آئی حکومت نے دوچند اضافہ کردیا ہے۔اندرون سندھ اور بلوچستان میں عوام مہنگائی،بے روز گاری اور ریاستی جبر سے بے زار ہیں۔نوجوانوں کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں روز گار کا کوئی لائحہ عمل نہیں رکھتیں۔حکومت کرپشن کے خاتمے کے ہوائی دعوے کررہی ہے۔عدلیہ،نیب،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے اداروں میں حکومتی مداخلت نے کرپشن میں اضافہ اور انصاف کا خاتمہ کردیا ہے۔لاپتہ افراد افراد کا مسئلہ حل نہ کرنا عمران خان سرکار کی بڑی ناکامی اور اسٹیٹس کو کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لیاقت بلوچ نے لاہور میں گلگت بلتستان کے نوجوانون کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی اور آزاد کشمیر کے عوام کو تمام سیاسی،آئینی،عوامی اور معاشی حقوق دینے میں حکومتیں ناکام رہی ہیں۔ڈرامہ بازی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔گلگت بلتستان انتخابات میں ایک مرتبہ پھر راولپنڈی اور اسلام آباد کی مداخلت کا لیبل لگ گیا ہے۔شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے بغیر عوامی اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔ریاستی مداخلت روکنے کیلئے سیاسی،جمہوری قوتوں کو خود جمہوری کردار ادا کرنا ہوگا۔2018کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔اس کی بنیاد پر حکومت اور ریاست ملک کو بحرانوں سے نہیں سکتیں۔
لیاقت بلوچ