ڈیرہ: جرم ثابت ہونے پر دو دہشتگردوں کو نو‘ سات سال قید کی سزا 

  ڈیرہ: جرم ثابت ہونے پر دو دہشتگردوں کو نو‘ سات سال قید کی سزا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑانے کا جرم ثابت ہونے پر دومبینہ دہشت گردوں کو مختلف دفعات تحت کے مجموعی طور پر نو اور سات سال قید کی سزا سنا دی گئی،گرفتار دہشت گردوں نے ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے عالی والا کے قریب کوٹلہ غلام کے مقام پر ریلوے ٹریک(بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)
 کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی استغاثہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقے عالی والا کے قریب کوٹلہ غلام کے مقام پر ریلوے ٹریک کو بارودی مواد نصب کر کے اڑانے کی کوشش کی تاہم سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کرکے دہشت گردی کی بڑی کاروائی کو ناکام بنایا اور مبینہ طور پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کیا تھا سی ٹی ڈی پولیس نے چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا مقدمہ کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے مقدمہ نمبر 10/20 کافیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرایک مجرم چاکر خان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر نوسال قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوسرے مجرم علی گل کو مجموعی طور پر سات سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنائیں۔
سزا