لاہور ہائی کورٹ: جسٹس انوار الحق کا کوٹ مٹھن کا دورہ‘ مزار فریدؒ پر حاضری‘ دعائیں
مٹھن کوٹ (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس انوارالحق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار کے ہمراہ عظیم صوفی شاعر و روحانی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار کوٹ مٹھن پر حاضری دی مزار(بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)
فریدؒ پر آمد پر ولی عہد مزار فریدؒ خواجہ راول معین کوریجہ نے ان کا استقبال کیا جسٹس انوارالحق نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور وہاں پر چادر چڑھائی اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کو اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری دیکر دلی سکون ملتا ہے کہ عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ غلام فرید نے ہمیشہ خطہ میں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا کر پرامن ماحول پید اکیا انہوں نے تبلیغ اسلام اور انسان دوستی کے مقدس مشن میں بھی اہم کردار ادا کیا وہ سچے عاشق رسول تھے اس لئے انہون نینے ساری زندگی محبت اور عشق رسول کی بات کی جسٹس انوارالحق نے بعد میں مزار فرید ؒ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ولی عہد مزار فریدؒخواجہ راول معین کوریجہ نے ان کو مزار فرید ؒ پر آنے والے زائرین کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آ گاہ کیا۔
دعائیں