روجھان: ڈاکو ناکہ: مزاحمت پر  موٹر سائیکل سوار زخمی‘ 1 ملزم گرفتار 

روجھان: ڈاکو ناکہ: مزاحمت پر  موٹر سائیکل سوار زخمی‘ 1 ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان) عمر کوٹ کی حدود میں موٹرسائیکل ڈکیتی کی وادات ہوئی‘ مزاحمت پر موٹر سائیکل 
(بقیہ نمبر55صفحہ 6پر)
سوار زخمی ہوا‘ مقامی افراد نے ڈکیت پکڑ لیا‘ دوسرا ڈکیت موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا‘ تفصیل کے مطابق تھانہ عمر کوٹ  کی حدود میں صفدر حسین سے نادر چونگلی اپنے ساتھیوں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے  موٹر سائیکل چھن جانے پر صفدر نے اپنے رشتہ داروں کو اطلاع کردی جو اکھٹے ہوکر ڈکتیوں کی تلاش میں نکلے اور ستارا پمپ کے قریب ڈکتیوں کا جالیا مزاحمت ڈکتیوں نے مدعی پارٹی پر فائر کھول دیا جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا مگر مدعی پارٹی نے ہمت  نہیں ہاری اور ایک ڈکیت نادر چونگلی کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرا ڈکیت موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پکڑنے والا ڈکیت نادر چونگلی کو  مقامی افراد نے پولیس کے حوالے کردیا اس موقع پر ایس ایچ او عمر کوٹ جام شفیق احمد کا کہنا تھا کہ بہت جلد فرار ہونے والے ڈکیت کو موٹر سائیکل سمیت قانون کے شکنجے میں لائے گئے جرائم پیشہ افراد جہاں مرضی چھپ جائے قانون کے ہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔
ڈاکو ناکہ