شادی سے ایک روز قبل نوجوان اغواء‘ مخالفین کا بدترین تشدد
ملتان‘ جلالپورپیروالہ (وقائع نگار‘ نامہ نگار) نواحی موضع عمر پور کے رہائشی 24 سالہ نوجوان عبد الباسط لانگ ولد غلام رسول کو اس کی شادی سے ایک دن قبل خانبیلہ کی بستی جڑ والا رحیم بخش ولد محمد بخش اور غلام شبیر وغیرہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا‘ بعد ازاں اس کا ناک اعضاء کاٹ کر اس کے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے نوجوان کو ابتدائی طبی امدا د دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا‘ جہاں سے بعد ازاں اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔وقوعہ بابت یہ افواہیں بھی زیر گردش ہیں کہ زخمی نوجوان نے ملزمان کی ایک رشتہ دار لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا تھا تاہم اسکے گھر والوں نے اس کا (بقیہ نمبر54صفحہ 6پر)
رشتہ کہیں اور مقرر کر دیا تھا۔ پولیس نے وقوعہ بارے شواہد اکٹھے کرنے اور اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
بدترین تشدد