ملتان: مختلف علاقوں میں چور‘ ڈاکو سرگرم‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  ملتان: مختلف علاقوں میں چور‘ ڈاکو سرگرم‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی موٹر سائیکل موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد مصطفی سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی10ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پرسکیورٹی گارڈ شمس الدین کو باندھ کر آٹھ بیٹریاں لے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شریف پورہ غلام مرتضی سے دو نامعلوم ڈاکو نے گن پوائنٹ پر 20(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)
ہزار چھین کر لیگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ محمد حسین سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و موبائل مالیت37ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے امتیاز احمد کے گھر سے زیورات و گھریلوں سامان مالیت3لاکھ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے زیر تعمیر بلڈنگ سے سریا مالیت4لاکھ، تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد یونس، تھانہ نیوملتان کے علاقے رانا اریب، عثمانیہ مسجد کے باہر سے خضر حیات، محمد خالد حسین کی موٹرسائیکلیں، شاہد ہ بی بی کے گھر سے نقدی، درہم سمیت زیورات مالیت23لاکھ13ہزار640، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے زبیر اسماعیل کی کریانہ سٹور سے نقدی و دیگر سامان مالیت10لاکھ39ہزار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے احمد رضا کی جیب سے موبائل مالیت37ہزار جبکہ تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محمد ثاقب کی دوکان سے نقدی36ہزار چوری ہوگئے۔
نقصان