صوابی،میموری کارڈ میں غیر اخلاقی مواد ڈالنے پر 2 گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے موبائل فون اور میموری کارڈ میں فحش کلپس ڈالنے والے دوکانداروں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان اور ایس ایچ او آئین خان کی قیادت میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران نوجوانوں کے موبائل فون و میموری کارڈ میں فحش ویڈیوز اور دیگر فحش مواد ڈالنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی کے دوران دو دوکانداروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ صوابی فاروق خان نے اطلاع ملنے پر زمین کے تنازغے پر اسلحہ لانے والے افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا دونوں فریق مسلح آکر زمین پر قبضہ کر رہے تھے اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں فریق سے افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بمعہ درجنوں کارتوس بر آمد کر لئے ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر الطاف خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک شخص کلاشنکوف بمعہ چالیس عدد کارتوس گرفتار کر لیا۔