صوبے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو جون 2021تک متعارف کرنے کا فیصلہ 

صوبے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو جون 2021تک متعارف کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو جون2021 تک متعارف کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش کی ہدایت پر محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹیکنالوجی سیکٹر کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں، جون 2021 تک صوبے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کریں گے۔انہوں نے اس نئے نظام کے حوالے سے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرنا ضروری ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کاروبار کے لیے رقوم کی ادائیگی کا نظام ڈیجیٹلائز اور مزید آسان کریں گے.