وزیراعظم نے واضح کردیا پی ڈی ایم کو روکا نہیں جائے گا، فیصل جاوید
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاویدنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا پی ڈی ایم کو روکا نہیں جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جائیں گے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں سے بڑھتے کیسز جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے ابھرتی ہوئی معیشت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
فیصل جاوید