طلباء تنظیموں میں تصادم متعدد طلباء کو یونیورسٹی سے نکالنے کا فیصلہ
پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے واقع میں ملوث متعدد طلبہ کو یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں یونیورسٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اسلامیہ کالج یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 6 طلبہ کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے جسمیں مختلف شعبہ جات کے طلبہ جابرخان، فرحان افتخار، عثمان عالم، اسامہ عادل، ارباب وقاص اور نعمان شیر شامل ہے نکالے گئے طلبہ میں 4 طلبہ کاتعلق خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ایک کا پختون ایس ایف کے ساتھ ہے واضح رہے کہ کچھ دن قبل دونوں تنظیموں کے درمیان کنٹین میں تصادم ہوا تھا جبکہ پولیس نے 10 طلبہ کے خلاف ہوائی فائرنگ اور لڑائی کا مقدمہ درج کیاتھاتاہم گزشتہ روز یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کے اجلاس میں 6 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔