اکادمی ادبیات کی قلندر لکیاری  کے انتقال پر تعزیت

اکادمی ادبیات کی قلندر لکیاری  کے انتقال پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک او رکراچی  کے ریزیڈینٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو  نے ملک کے  معروف  دانشور۔  ادیب۔ شاعر اور ماہر تعلیم  قلندر شاہ لکیاری  کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے  اس موقع پر ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا کہ محروم قلندر شاہ لکیاری علم و ادب کے روشن چراغ تھے اور ایک عظیم بھی تھے اور ان کے انتقال پر پاکستان کے ادبی حلقے کا بہت بڑا نقصان ہے۔ آپ سندھی ادب کا بہت بڑا سرمایہ تھے۔ جسے پر کرنے میں مدت لگے گی۔ اکادمی ادبیات پاکستان پرحوم کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے۔ اس موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے ریذینٹ ڈائریکٹر  قادر بخش سومرو نے کہا کہ قلندر شاہ لکیاری جتنے بڑے دانشور تھے اتنے ہی بڑی عظیم انسان بھی تھے مرحو م کے ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔