اسلام آباد ائیرپورٹ پرجدید سینٹائیزر مشینیں نصب
کراچی(آئی این پی)ملک میں جاری کرونا وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لئے جدید سیناٹائیز مشینوں کا تحفہ دیا گیا ہے، تحفے میں دی گئی جدید سینٹائیزر مشینیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب کردی گئیں ہیں۔ائیرپورٹ منیجر اسلام آباد کے مطابق ایئر پورٹ کے بین الا قوامی روانگی اور آمد لانج میں یہ مشینیں نصب کی گئیں ہیں، مشینیں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تحفہ کے طور پر دی گئیں ہیں۔
جدید سینٹائیزر مشینیں