ایبٹ آباد، پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی کارکنوں کو: لانگ مارچ کی تیاریاں کرنے کی ہدایت
ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر ہمایون خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے لانگ مارچ کیلئے کارکن تیاریاں کریں حکمرانوں سے جلد چھٹکارہ حاصل کر یں گے، آٹا اور چینی چور کو پروٹوکول دیا جارہا ہے،حکومت کورونا ایس او پیز کی آڑ میں پناہ لے رہی ہے،نوکریاں دینے کا دعوی کرنے والوں نے ایک کروڑ سے زائد افراد کو بیروز گار کیا اور کارخانے بند ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری گوئر انقلابی، ضلعی صدر سردار ابرار،جنرل سیکرٹری سرفراز خان جدون، سیکرٹری اطلاعات ہزارہ ریجن فواد علی جدون اور دیگر بھی موجود تھے،صوبائی صدر ہمایون خان کا کہنا تھا موجودہ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہیہیں،الیکشن سے قبل بڑے وعدے اور دعوے کئے گئے تھے،حکومت کی ناکام اور غلط پالیسیوں سے کورونا جیسے حالات میں ڈاکٹرز استعفی اور نرسز ہڑتال پر ہیں،مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے آٹا کے ساتھ چینی بھی زبردستی فروخت کی جاتی ہے کرپشن کی بھی انتہا ہے آئے روز نئے سکینڈل کھلتے ہیں،ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ویل چیئر اور اسٹریچر کو بھی کرایہ پر دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کیا اس کے برعکس موجودہ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کیا ملازمین تنخواہ لے کر سوچتے ہیں کے کیا کریں،بل جمع کریں،علاج کروائیں،یا بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کریں کھانا پینا بھی مشکل ہو چکا ہے،تعلیم بھی مشکل ہے غریب بچوں کی کتب میں 22کروڑ کی کرپشن ہوئی،لیکن کرپشن کرنے والوں کے خلاف نہ مقدمات درج ہوئے اور نہ ہی ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے،صوبائی صدر ہمایون خان کا کہنا تھا لوکل گورنمنٹ کے نظام سے کونسلرز بیزار تھے اب نیا نظام لانے کی باتیں کی جارہی ہیں،گیس بجلی بحران چل رہا ہے ہر مہینے بلز کا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جارہا ہے،پی ڈی ایم کی تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں جلسوں سے خائف حکومت مرکزی رہنماں کے بچوں اور کارکنان کی گرفتاریاں اور مقدمہ کئے گئے،ملتان میں تین ہزار کارکنان کے خلاف مقدمات درج ہوئے جس دن ملتان میں جلسہ تھا جماعت اسلامی کا دیر اور حکومتی جماعت کے وزیر کا بھی جلسہ تھا لیکن کورونا پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے،حکومت کورونا ایس اوپیز کی آڑ میں پناہ لینا چاہتی ہے لیکن حکومت کے اس دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہیں،جنوری میں پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا عوام اس میں بھرپور ساتھ دیں،حکومت نے ایک کروڑ سے زائد افراد کو بیروز کیا گیا،وزار کی فوج پی ڈی ایم کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے،بی آر ٹی کے خلاف چیئرمین نیب کو درخواست دی،فارن فنڈنگ کیس میں واضح ثبوت ہیں حکومت سپریم کورٹ سے حکم امتناع لے کر پناہ لے رہی ہے،اب یہ عوام سے این آر او مانگ رہے ہیں،انہوں نے ایبٹ آباد شہر کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی نااہلی سے عیاں ہو رہی ہے،شہر کی سڑک کا برا حال ہے۔ہسپتال میں عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔