جلسہ لاہور ن لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مسرت چیمہ

جلسہ لاہور ن لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مسرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے لاہور جلسے کیلئے رہنماؤں اور کارکنوں کو فنڈز دینے کے لئے باقاعدہ دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، کرپشن سے کھربوں اکٹھے کرنیوالے جلسوں کیلئے ذاتی جیب سے کیوں خرچ نہیں کرتے  13دسمبر کا جلسہ مسلم لیگ (ن)کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکنان یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں شریف خاندان نے پارٹی فنڈ ز میں کیا دیا ہے اور ہم سے لاکھوں مانگے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ملاقات کی اصل اندرونی کہانی سامنے آنا ابھی باقی ہے اور سمجھدار لوگ اس کا نتیجہ اخذ کر چکے ہیں  مریم نواز دادی کے انتقال پرجاتی امرا میں ایصال ثواب کی بجائے سیاسی بیٹھکیں کرنے میں مصروف ہیں اور خاندان کے افراد اس پر ناراض ہیں انہوں نے کہا کہ 13دسمبر کا جلسہ مسلم لیگ (ن)کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، عوام ان کا محاسبہ کرنے کے لئے بے چین ہیں اور وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے۔
مسرت چیمہ