ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور سے ملحقہ پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا، 120 کنال اراضی پر تعمیر کیے جانے والے اس ہسپتال میں جدید ترین مشینری نصب کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ہسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا جس میں مختلف شعبوں میں جدید سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ہسپتال میں تمام امراض کا علاج ہوگا اور اس کے لیے بہترین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔