خادم رضویؒ کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں،مجاہد عبدالرسول
لاہور (سٹی رپورٹر) جماعت اہلسنت، تحریک لبیک پاکستان، سنی تحریک کے زیراہتمام علامہ خادم حسین رضو یؒ کی عظیم دینی و ملی گرانقدرخد مات کے اعترا ف میں المد ینہ مسجد ٹا ؤ ن شپ میں تعز یتی اجلا س ہوا، جس میں سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ مجاہد عبدالرسول قادری، پیر ذوالفقار مصطفی ہا شمی سمیت دیگر علما ء نے خطا ب کیا۔سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ مجاہد عبدالرسول قادری نے کہاکہ خادم ر ضویؒ کی دینی خد ما ت کو تاریخ کبھی فرامو ش نہیں کر سکے گی۔
،حکومت وقت خاد م ر ضو ی ؒکے سا تھ معائدہ اور مسلم ملک کی حیثیت سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے،عوام بھی شیل پٹرو ل پمپ اور دیگر فرانسیسی مصنوعا ت کا مکمل با ئیکا ٹ کرے۔انہو ں نے کہاکہ تحفظ نامو س ر سا لت اور تحفظ ختم نبو ت کیلئے ہر قسم کی قر بانی دینے کیلئے تیارہیں،حکومت پاکستان ایفائے عہد کر تے ہوئے فرانس کے سفیر کو فوری ملک بدر اور پاکستانی سفیر کو واپس بلائے۔انہو ں نے کہاکہ تمام مذہبی جماعتو ں کے قائد ین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اختلا فا ت کو بھلا کر تحفظ نامو س ر سا لت اور تحفظ ختم نبو ت کیلئے ایک پر چم تلے جمع ہو ں، پاکستان میں ایک مخصو ص طبقہ ملک پاکستان کو سیکولر اور بے دین ملک بنانا چاہتاہے مگر ہم ان کے عزائم کو پورانہیں ہو نے دینگے۔