وقف بورڈ کی جائیدادیں قبضہ گروپوں سے واگزار کرائی جائیں،اعجاز جعفر
لاہور(فلم رپورٹر)وفا قی سیکر ٹری بر ائے مذ ہبی امو ر سردار اعجاز احمد جعفر کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بور ڈ آفس میں پنجا ب بھر کے زونل ایڈمنسٹریٹرز کا اجلاس چیئرمین بور ڈ ڈا کٹر عامر احمد سمیت دیگر افسران کی شر کت۔چیئرمین بور ڈ نے وفا قی سیکر ٹری کو بریفنگ د یتے ہوئے بتا یا کے ریکوری کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ وفا قی سیکر ٹری نے ٹرسٹ بور ڈ کی مو جودہ کا رکردگی کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ ٹر سٹ بور ڈ کی لینڈ اور پراپر ٹیز پر قابض نا جا ئز قا بضین کے خلاف بھر پو ر قانونی ایکشن کیا جائے اور اس سلسلہ میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر و ضلعی پو لیس و انتظامیہ سے بھی مد د لی جا ئے اور جہاں وفا قی حکومت کی مد د درکا ر ہو گی وہا ں بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ بور ڈ کی خالی پرا پرٹیز اور لینڈز کو فو ری طور پر لیز اور کرایہ دار ی پر دیا جائے تاکہ بور ڈ کی آمد ن میں اضا فہ ہو۔
وفا قی سیکر ٹری نے کہا کہ تمام ایڈمنسٹریٹرز کی ماہانہ کا رکر دگی کو ماننٹرنگ کیا جا ئے گا۔