مولانا مفتی عاصم ذکی علم و عمل کا پیکر تھے،ڈاکٹر سعید عنایت اللہ
لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنا یت اللہ،،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، نائب امیر مولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، معاونِ خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاون کراجی کے استاذالحدیث مولانا مفتی محمد عاصم ذکی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوے کہا کہ مولانا مفتی محمدعاصم ذکی علم و عمل اور تقوی کے پیکر،اکابرین واسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر تھے مرحوم کی تمام زندگی درس و تدریس، مساجد و مدارس کے قیام وتحفظ میں گزری ان کی وفات سے ملک ایک جید عا لم دین اورخادم حدیث سے محروم ہوگیا انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے قائدین و کارکن مولانا مفتی محمد عاصم ذکی کے لواحقین و ورثاء اور جماعت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعاء کی کہ اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے