مسیحی برادری کو 25دسمبر سے قبل اضافی تنخواہ دی جائے،جاوید اقبال
لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیدران صدر محمد جاوید اقبال اور نائب صدر اویس ڈارنے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ مسیحی برادری کو اضافی تنخواہ 25دسمبر سے پہلے ادا کی جائے کیونکہ یہ تمام محکمہ کے لئے ان تھک محنت کرنے کے ساتھ ساتھ،عید الفطر،عید الاضحی،عید میلاد النبی،جشن آزادی،محرم الحرام،مون سون میں اور کرونا ء خطرناک وبا ء میں اپنے گھر بار کو چھوڑ کر رات دن سڑکوں پر محکمہ کی عزت کے لیے احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہاشہریوں کی سہولت کے لیے شہر میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ صفائی ستھرائی میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ا شہری کوڑا کرکٹ کو ماحول دوست انداز میں تلف کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے فراہم کردہ کنٹینرمیں ڈالیں۔