تربیت یافتہ افراد کو عطائی قرار دینا افسوسناک ہے،امجد سندھو
راجہ جنگ(نامہ نگار)آل پنجاب پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن کا اجلاس مرکزی صوبائی صدر امجد رضا سندھو، جنرل سیکرٹری عصمت امین شاد کی زیر صدارت راجہ جنگ میں ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل سٹور ایسو سی ایشن راجہ جنگ کے صدر ملک طارق، محمد عرفان، عتیق الرحمان، بابا محمد آصف، محمد ندیم، طاہر نذیر، ملک عبدالرحمان، عمیر نمبر دار سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی، امجد رضا سندھو اور ملک طارق کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کے اداروں سے تربیت یافتہ افراد کو عطائی قرار دینا افسوس ناک عمل ہے۔