کورونا وائرس نے جدید سائنس کو مات دے دی،لیاقت سیٹھی

کورونا وائرس نے جدید سائنس کو مات دے دی،لیاقت سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان ٹریڈرز الائنس لاہور کے وائس چیئرمین حاجی لیاقت علی سیٹھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سال 2020 میں دنیا کو معاشی اور معاشرتی پر ہلا کر رکھ گئی ہے۔ آندھی کی طرح اٹھنے والی ایک لہر نے دنیا کی سائنس اسباب ایجادات سب کو ایک ہی وار میں مات دے دی ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موذی وائرس کی خوفناک لہر نے کاروبار حالات کونقصان پہنچایا۔

 اور مشکلات سے دوچار کیا ہے۔  ملک میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی بجائے مزید جبری پالسیاں اقتصادی طبقے کا گلا گھونٹ دینے کے مترادف ہے۔ حکومت  معیشت کی ڈوبتی ہوئی نبض پر ہاتھ رکھے اور سہارا دے۔ مہنگائی کا جن انسانوں کو نگل رہا ہے اسے بوتل میں بند کیا جائے۔ تاجروں پر بلاجواز  ڈیوٹیاں لگانے کی بجائے ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے تاکہ ملکی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے۔