جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کیلئے قانون سازی کی جائے،عنصر جاوید

  جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کیلئے قانون سازی کی جائے،عنصر جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)برتھ ڈیفیکٹ فاؤنڈیشن نے حکومت سے جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کیلئے قانون سازی کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ قانون سازی کو عملی جامعہ پہنانے کے حوالے سے میڈیکلی اورتکنیکی تعاون کیلئے اپنے ڈاکٹرز اورسائیکالوجسٹس کی خدمات بھی پیش کیں ہیں۔ برتھ ڈیفیکٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین معروف سائیکالوجسٹ عنصر جاوید نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی طور جنس واضح نہ ہونے والے بچے اور خواجہ سرا دونوں بالکل مختلف چیزیں ہیں،حکومت نے خواجہ سرا کے حوالے سے تو قانون سازی کی ہے جس میں بہت سی میڈیکلی،تکنیکی اور قانونی خامیاں موجود ہیں البتہ پیدائشی طور پر جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کے حوالے سے حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی کوئی قانون سازی نہیں کی۔