قائد اعظم ٹرافی، سنٹرل پنجاب نے سند ھ کو 227رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنت کے چھٹے راؤنڈ میں،سنٹرل پنجاب نے سندھ کو227 رنز سے شکست دے کر بلآخر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی جبکہ خیبر پختوخواہ نے بلوچستان کو 176 رنز اور ناردرن نے سدرن پنجاب کو 6 وکٹوں سے سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے اور آخری روز ہفتہ کو سنٹرل پنجاب نے سندھ کو 227 رنز سے شکست دے دی،سندھ کی ٹیم کو 432 رنز کا ہدف ملا تھا،میچ کے چوتھے اور آخری روز سندھ کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز سے اننگز کا آغا ز کیا تو سندھ کے سعد علی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،شہزر محمد نے 50 رنز بنائے جبکہ سندھ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں کھیل کے چوتھے روز 204 ہی بنا سکی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز میں 276 رنز بنائے تھے جبکہ سندھ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 92 رنز ہی بنا سکی تھیسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچ میں خیبر پختوخوانے بلوچستان کوشکست دے دی، بلوچستان کو جیت کے لیے میچ کے آخری روز 400 رنز کا ہدف حاصل کر نا تھا تاہم اس کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اویس ضیا 43 اور علی وقاص 44 رنز بناکر نمایاں رہے باؤلرز ثمین گل اور محمد وسیم جونیئر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ساجد نے دو اور عرفان اللہ شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل خیبرپختوخواہ نیپہلی اننگز میں 320 رنز بنائے تھے جواب میں بلوچستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 120 رنز ہی بنا سکی تھی۔