بحریہ ٹاؤ، شبان بنو بارک اللہ کے زیر اہتما م سالانہ سپورٹس گالا تقریب
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) شبان بنو بارک اللہ کے زیر اہتما م سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب بحریہ ٹاؤن کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی آئی سی سی کے نامور پاکستانی امپائر علیم ڈار تھے۔ دیگر مہمانان میں ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، ڈاکٹر زعیم الدین، ڈاکٹر محمد حماد لکھوی،ڈاکٹر حمود، ڈاکٹر تنویرقاسم،حاجی صلاح الدین شامل تھے۔ تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر خالد قمر کے مطابق ایونٹ 2020 کا مقصد بنی بارک اللہ کے نوجوانوں میں صحت مندانہ مقابلہ جات کا فروغ تھا۔چالیس دن تک مسلسل تکبیر اولی کے ساتھ باجماعت مسجد میں نماز ادا کے مقابلے میں پندرہ بچوں نے حصہ لیا۔جس میں چار بچے کامیاب ہوئے،قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل (حسنین وحید بن وحید الزماں کے حصے میں آئی باقی تینوں مدثر راشد بن راشد ذکا، اسید بن نعمان،ابراھیم حفظ بن حفظ الرحمان میں دس دس ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ نشانہ بازی کے مقابلوں میں اوّل پانچ ہزار روپے،حسنین وحید بن وحید الزمان،دوم تین ہزار روپے،معوذ ثوبان بن علی معاذ،سوم دو ہزار روپے معین الدین زیاد بن احمد داؤد کے حصے میں آئے۔حسن قرآت کے مقابلے میں دس بچوں نے سورت والتین کی ریکارڈنگ بھجوا ئی جس میں عبد اللہ بن عامر مختار،مطیع الرحمان بن حامد، مرثد بن عمران مختار بالترتیب اول دوم سوم رہے انہیں شیلڈز سے نوازا گیا۔ای سپورٹ میں چھبیس بچوں نے حصہ لیااوّل دوم اور سوم آنے والوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اس میں اول حسام صلاح الدین بن محمد حمید اور یوسف،دوم مطیع الرحمان بن حامد اور انس طاہر رہے۔ تعلیمی امتیاز میں میٹرک میں 1000 سے زائد اور تین نے انٹر میں 900 سے زائد نمبر لینے والے بچوں نے شیلڈ ز حاصل کیں جبکہ دونوں امتحانات میں اوّل آنے والوں کو پانچ پانچ ہزار روپے بھی تقسیم کیے گئے۔کرکٹ کے مقابلوں میں اوکاڑہ،دیپال پور، لاہور اور رینالہ خورد پر چار مشتمل چارٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے بعد دیپال پور نے پہلی اور رینالہ خورد نے دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں علیم ڈار ا نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پرعلیم ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بڑ ے بڑے انعامات حاصل کیے مگر میرے نزدیک سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ میں ایک حافظ قرآن بیٹے کا باپ ہو ں۔تقریب کے اختتام قومی ترانے پر ہوا۔