انڈ 16جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ: خیبر پختونخوا وپنجاب سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے زیر اہتمام انڈر 16 جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں پوائنٹس ٹیبل پر خیبر پختونخوا اے اور پنجاب سی اپنے اپنے پول میں سرفہرست ہیں۔ پول اے میں شامل پنجاب سی نے پانچ میچ کھیلے، تین جیتے دو برابر رہے، مخالف ٹیموں کے خلاف 28گول سکور کئے اور اس کے خلاف 3 تین گول ہوئے پنجاب کے 11پوائنٹس ہیں۔اوراس طرح پنجاب نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ پول بی میں خیبر پختونخوا اے نے چار میچ کھیلے اورچاروں جیتے۔مخالف ٹیموں کے خلاف 20گول کئے اور اس کے خلاف تین گول ہوئے اس طرح خیبر پختونخوا نے 12پوائنٹس حاصل کئے۔اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا تیسرا میچ خیبر پختونخوا بی اور پنجاب سی کے مابین کھیلا گیا جوکہ پنجاب نے 0-3سے جیت لیا۔پنجاب کی جانب سے عماد نے دو اور رانا ولید نے ایک گول سکور کیا۔میچ کو ہارون رشید اور سجاد حسین نے سپر وائز کیا۔