ٹوکیو اولمپکس میں تاخیر سے 280کروڑ ڈالر کے نقصان کا خدشہ
ٹوکیو(نیٹ نیوز)ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں اگلے سال تک تاخیر سے اضافی 280 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے تفصیل کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کی وباء آنے کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں، متعدد کھیلوں کے ایونٹس کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ کچھ کو معطل کر کے تاریخیں تبدیل کر دی گئی ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں اگلے سال تک تاخیر سے اضافی 280 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ نئے اخراجات کے لیے مزید 150 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی جبکہ وائرس سے حفاظت کے لیے کیے جانے والے انتظامات میں بھی ایک خطیر رقم لگے گی۔ٹوکیو کے گورنر یوروکو کوئیکو کا کہنا ہے کہ اخراجات بڑھ جانا بہت بڑا چیلنجز ہے، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ٹوکیو اولمپکس کی تیاریاں ہیں، اس کے لیے ہمیں جاپان اور ٹوکیو کی عوام کے خیالات کو بھی جاننا پڑے گا۔
۔