آمدن سے زائد اثاثے، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 آمدن سے زائد اثاثے، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دسمبر تک توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی، احد خان چیمہ کو کیمپ جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا گزشتہ روزعدالت میں مقدمہ کے ایک مزیدگواہ کا بیان قلمبند کیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دسمبر تک توسیع کردی، نیب حکام کے مطابق احد خان چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے اور اپنی فیملی ممبران کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں،احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ  ویلیو600 ملین کے قریب ہے، احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔

مزید :

علاقائی -