عدالت نے بابر اعظم کو خاتون اور فیملی کو ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو حمیزہ نامی خاتون اور اس کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روک دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے خاتون حمیرہ مختار کی ہراساں کرنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیافیصلہ سنایاہے،درخواست گزار نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے، جس مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پر بابر اعظم اور ان کی فیملی کو ہراساں اور دھمکیاں دے رہے ہیں، عدالت نے درخواست گزار اور اس کی فیملی کوہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کردیاہے۔