سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سپیکر مشتاق غنی اور صوبائی وزراء کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سپیکر مشتاق غنی اور صوبائی وزراء کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تخت بھائی (تحصیل  رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پشاور ایم پی اے ارباب جہانداد کے رہائشگاہ پر اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی۔ ایم پی اے افتخار علی مشوانی اور دیگر صوبائی اسمبلی کے ممبران نے شرکت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت کے منصوبے رشکئی اکنامک زون کے افتتاح سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی،عوام کی فلاح بہبودوخوشحالی اورافغانستان کیساتھ تجارت کوبھرپورفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے جس کی بدولت پاکستان اورافغانستان میں بھی نہ صرف روزگارکے وافرمواقع فراہم ہوں گے بلکہ افغانستان میں امن کاقیام بھی ممکن ہوجائیگا۔ پرامن افغانستان کے مفادمیں ہے اورپاکستان میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔ خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت رشکئی اکنامک زون منصوبے کی تکمیل سے خیبر پختونخواہ میں عوام کو زوزگار کے وسیع مواقع حاصل ہونگے۔صوبائی اسپیکر اور ممبران نے اسپیکر اسد قیصر کی افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ دینے لیے آن کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -