گوجرانوالہ،پانچ جواری گرفتار داؤ پر لگی رقم، آلات برآمد
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ فیروز والا سب انسپکٹر محمد زبیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر پانچ ملزمان شہزاد علی، امانت اللہ، محمد ریاض، خادم حسین اور محمد یعقوب کو گرفتار کر کے قبضہ سے داؤ پر لگی 12700 روپے اور آلات برآمد کرکے جیل بھجوا دیا ہے۔
سی پی اونے اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ فیروز والا سب انسپکٹر محمد زبیر اورانکی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔